• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے والے بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے ترجمان نے بتایا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔

عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا۔

عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔

تازہ ترین