• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان گلی بند کرنے کا تنازع 3 جانیں لے گیا

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

واقعہ ایک پلازا مالک کی طرف سے مبینہ طور پر راستہ بند کرنے پر ہوا، ہلاک ہونے والوں میں پلازا مالک اور تاجر رہنما شامل ہیں، کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

لاہور میں ہول سیل کا بڑا تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ، جہاں تاجروں نے پولیس کو بتایا کہ پلازا مالک عاطف قریشی راستہ بند کرنا چاہتا تھا، جس پر جھگڑا ہو گیا، دونوں طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں جنرل سیکریٹری تاجر یونین باڑا مارکیٹ چودھری زبیر، مالک پلازا عاطف قریشی اور بوٹا نامی ایک شخص ہلاک ہو گئے، زخمیوں میں طاہر، عمران اور عرفان شامل ہیں، جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واقعے کے بعد شاہ عالم مارکیٹ اور اسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری مارکیٹ اور اسپتال پہنچ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

تازہ ترین