• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن ڈی سی میں چیری بلاسم کے درختوں پر بہار


واشنگٹن ڈی سی میں چیری بلاسم کے درختوں پر بہار اتر آئی۔

امریکی دارالحکومت میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران ٹریل کھول دی گئی، چیری بلاسم کے درختوں پر سجے سفید اور گلابی پھولوں نے ٹریل کی رونق بڑھا رکھی ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق یہ پھول ایک ہفتے تک کھلے رہتے ہیں ۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد بچے بڑے سب ہی موسم سے لطف اندوز ہونے نکل آئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے سخت اقدامات  بھی کیے تھے۔