• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا علاج کیلئے بیرون ملک نہ جانے کا اعلان


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے علاج کے لیے بیرون ملک نہ جانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں ادھر ہی بیٹھ کر آپ (پی ٹی آئی حکومت) کا علاج جاری رکھوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید میں علاج کروانے باہر جانے لگی ہوں۔


ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتادوں کہ آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔

تازہ ترین