سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کی حکومت میں بطور مشیر خزانہ کام کرنے کی حامی بھرلی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی اہم شخصیت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور وزیر خزانہ کام کرنے والے شوکت ترین بطور مشیر خزانہ عمران خان کی حکومت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 68 سالہ شوکت ترین اپنے سے عمر میں چھوٹے وزیر خزانہ حماد اظہر کے ہمراہ مشیر خزانہ کے طور پر کام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 تا 20 دن میں شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ عمران خان کی ٹیم میں تعیناتی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے شوکت ترین کو کابینہ میں شامل کرنے کےلیے سینیٹ کا الیکشن لڑوانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔