• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 55 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 374 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 53 ہزار 127 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 65 ہزار 680 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 502 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 181 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 427 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 99 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 363 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 58 ہزار 557 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 572 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 576 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 208 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار 805 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 355 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 33 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین