انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان کہتے ہیں کہ 70 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ جائےتو مدافعت ڈیولپ ہو جائے گی۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے 70 فیصدآبادی کی ویکسینیشن میں سال لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹر عبد الباری خان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکے گی، جب تک ایک بھی مریض رہے گا یہ وباء ختم نہیں ہو گی۔
انڈس اسپتال کے سی ای او کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سنگل یا ڈبل ڈوز والی دونوں بہتر ہیں۔