• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ عصمت زیدی کو طلاق کیوں ہوئی؟

گزشتہ 26 سالوں کے دوران متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی   پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیے۔

سینئر اداکارہ عصمت زیدی حال ہی میں ایک ویب شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی کے حوالے سے بات چیت کی۔

عصمت زیدی نے کہا کہ ’میرے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی خاطر مجھے زبردستی طلاق دی لیکن جب طلاق ہوئی تو لوگوں نے مجھ پر بہت تنقید بھی کی وہ کہتے تھے کہ تُم پر اور تمہارے بچوں پر طلاق کا کوئی اثر نہیں ہوا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ میرے بچوں پر میری طلاق کی وجہ سے بُرا اثر پڑے، اسی لیے میں اُنہیں اس  مسئلے کا محسوس ہی نہیں ہونے دیتی تھی۔‘

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’طلاق سے قبل میں نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ اب ہماری بیٹی بڑی ہورہی ہے تو آپ مجھے طلاق نہ دیں۔‘

عصمت زیدی نے کہا کہ ’میں نے اپنے شوہر سے کہا تھا کہ اگر آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں  لیکن مجھے طلاق نہ دیں جس پر میرے شوہر کی ہونے والی دوسری بیوی نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ سب کچھ ختم کرکے ہی شادی ہوگی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد میرے شوہر نے مجھ سے اُن کا گھر چھوڑنے کو کہا تاکہ وہ اپنی دوسری بیوی کو وہاں لاسکیں لیکن میرے سُسرال والوں نے میرا بہت ساتھ دیا، اُنہوں نے کہا کہ عصمت ہی اس گھر کی بہو ہے، اس گھر سے نہ کوئی جائے اور نہ ہی یہاں کوئی نیا شخص آئے گا۔‘

سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ خواتین طلاق کے بعد کیوں روتی ہیں، ایسے شخص کے لیے کیا رونا جو آپ کو چھوڑنا چاہتا ہو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’رویا وہاں جاتا ہے جہاں آپ کا شوہر انتقال کرجائے، طلاق دینے والے کے لیے رونا فضول ہے۔‘

عصمت زیدی نے مزید کہا کہ ’میں بھی چاہتی تھی کہ میرا گھر نہ ٹوٹے لیکن میرے شوہر کسی دوسری عورت کو ہی چاہتے تھے۔‘

تازہ ترین