• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں تبدیلیوں پر امریکا، برطانیہ، جاپان کی مذمت

واشنگٹن؍ لندن؍ ٹوکیو ( نیوز ڈیسک) چین کی جانب سے ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں تبدیلیوں پر امریکا، برطانیہ اور جاپان نے شدید مذمت کردی۔ جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں پر صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ امریکا اور برطانیہ نے متنازع اقدام پر نکتہ چینی کی،جس کے تحت ہانگ کانگ میں انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی حکام چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی نے منگل کے روز ہانگ کانگ کے بنیادی قانون میں ترامیم کے لیے منظوری دی تھی۔
تازہ ترین