• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی۔

آئرلینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے گراؤنڈ دینے سے معذرت کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں رہی۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔

کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز  کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔

تازہ ترین