• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ، کورونا کی نئی ویکسین Valneva کو دو تجرباتی مراحل میں کامیابی حاصل

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) لونگسٹن اسکاٹ لینڈ میں کورونا کے خلاف تیار ہونے والی نئی ویکسین وال نیوا (Valneva) نے اپنے پہلے دو تجرباتی مراحل میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اب تیسرے مرحلے میں 5 ہزار افراد پر اس کو آزمایا جا رہاہے۔ انڈی پینڈنٹ ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے اس ویکسین کو محفوظ اور بہتر نتائج کی حامل قرار دیا ہے، ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ جن افراد کو درمیانی طاقت کا انجکشن دیا گیا اس کے نتائج 90 فیصد جب کہ زیادہ طاقت کے انجکشن سے 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔ یوکے کی حکومت نے مجموعی طور پر وال نیوا کی 100ملین دوائیوں کا آرڈر دے دیا ہے جس کی آخری ڈیلیوری 2022ء تک مل جائے گی۔ نئی ویکسین کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ کورونا کی نئی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی ویکسین کی رپورٹس بہت خوش آئند ہیں اور امید ہے کہ یہ ویکسین ریگولیٹری کمیٹی سے منظوری کے بعد کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ویکسین بنانے والی کمپنی وال نیوا نے بتایا ہے کہ ویکسین کی کمرشل بنیادوں پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین