• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے ہاتھوں قتل، اسامہ ستی کیس سے دہشت گردی دفعات خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے طالب علم اسامہ ستّی کے قتل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ مدعی مقدمہ نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین