• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا وائرس کی امریکی ویکسین ماڈرنا کا استعمال آج سے کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انگلینڈ میں رواں ہفتے کورونا وائرس کی ماڈرنا ویکسین 20 مقامات پر استعمال کی جائے گی۔

برطانیہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 100 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین