• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ

بھارت میں ایک روز کے دوران 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں یکم مئی سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے، عبادت گاہیں، تفریحی مقامات اور شاپنگ مالز بند ہوں گے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں موجود 52 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

تازہ ترین