• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ ٹرائل کا سامنا نہیں کریں گے

عمان (جنگ نیوز )اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونۃ نے ʼبغاوت ہونے سے انکار کیا ہے اور یہ کہ سابق ولی عہد شہزادہ حمزاہ بن حسین ٹرائل کا سامنا نہیں کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ممبران صالح الارموتی، محمد الالقاما اور عمر آیاسراہ نے رویا نیوز ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ کوئی بغاوت نہیں ہوئی اور جو ملوث تھے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے سوائے شہزادہ حمزاہ کے۔پارلیمنٹ کے ارکان کا کہنا تھا کہ ’گرفتار ہونے والوں سے شاہی خاندان کے اصولوں کے مطابق نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین