• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈ ینگی سر گر میاں بھی جا ری رکھی جائیں، اے ڈی سی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کورونا وائر س کے پھیلا ؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد ڈ ینگی سر گر میوں کو بھی جا ری رکھا جائے کیو نکہ ہم اس وقت کورونا کے ساتھ کسی دوسرے کرا ئسز کے متحمل نہیں۔ کورو نا سے نمٹنا ہما ری اولین تر جیح ہے لیکن اس عمل میں ڈ ینگی سرو یلئنس و د یگر متعلقہ سر گر میاں کسی طور متا ثر نہ ہو نے پا ئیں۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوار ٹر)عبد اللہ محمود نےیہ ہدایت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ر یسپا نس کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران جاری کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی تما م سر و یلئنس ٹیموں کے ساتھ متعلقہ محکموں کی ٹیمیں مو ثر انداز میں ڈ ینگی سے بچاؤ کے لئے عملی اقدامات کر یں اور ڈ ینگی سر و یلئنس کے لئے مقررہ ٹیمیں رو زانہ کی بنیاد پر قبر ستان و د یگر مقا مات کی چیکنگ کر تے ہو ئے ڈینگی لاروا کی افز ائش کو قا بوکر نے کی کو شش کر یں۔ ٹیمیں اپنی سر گر میوں کو با قا عدگی سے ڈ یش بورڈ پر اپ لوڈ کر یں تا کہ ان کی با قا عدہ ما نیٹر نگ ہو سکے۔
تازہ ترین