• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی ٗبہنوئی نے سالی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑ ی کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالی کو زخمی کردیا ۔مسماۃ گل ناز نے پولیس کو گزشتہ دنوں اس کی ہمشیرہ سدرہ اپنے شوہر علی سے ناراض ہو میکے آئی تھی گزشتہ روز اسکا بہنوئی علی ان کے گھر آیا اور باتوں باتوں میں ان کے ساتھ تکرار شروع کی اس دوران علی نے پستول نکال پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ سدرہ بال بال بچ گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین