• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز ظہیر عباس، جاوید میانداد، محمد یوسف اپنے نام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2003 کے بعد 18 برس گزر جانے کے بعد کوئی قومی کرکٹر یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔

اس سے قبل ظہیر عباس نے ورلڈکپ 1983 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، پھر جاوید میانداد نے ورلڈکپ 1987 میں سری لنکا کے خلاف 103 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔


18 سال قبل محمد یوسف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں 60 رنز بناکر آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق کرکٹر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 228رنز بنائے تھے جس کے باعث وہ یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین