• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں اسکور کر کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 بابر اعظم نے کم ترین اننگز میں ون ڈے سینچری اسکور کرنے والےسابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں 125 رنز اسکور کیے جو بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 12 ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں بنانے والے بیٹسمین کی فہرست میں ہاشم آملا اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے 74 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

بابر اعظم نے 75 اننگز کھیل کر 12 ون ڈے سنچریاں سکور کیں، ہاشم آملا نے 81 اور ویرات کوہلی نے 83 اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین