• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ کا پسندیدہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنے پسندیدہ گلوکارسے متعلق بتایا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سریلی آوازکی مالک گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک اسٹوری شیئرکی گئی جس میں انہوں نےمداحوں سے سوالات پوچھنے کا کہا۔ آئمہ بیگ کی یہ اسٹوری لگتےہی مداحوں میں خوب وائرل ہوگئی، مداحوں نےآئمہ بیگ سےسیکڑوں سوالات پوچھ ڈالے۔آئمہ بیگ سب سوالوں کےجواب تو نہ دے سکیں مگرانہوں نے چند سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے معذرت کی کہ وہ وقت کی کمی کےباعث ہرسوال کا جواب نہیں دے سکتیں۔ اس دوران آئمہ بیگ سےایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اُن کا کیا نیا گانا آ رہا ہے؟ جس پر آئمہ بیگ نے جواب دیتے ہوئے کہا ’ ہاں۔۔۔ اُن کا نیا گانا آنے والا ہے ۔‘ایک مداح کی جانب سےسوال کیا گیا کہ آئمہ بیگ کوامریکی گلوکارجسٹن بیبرپسند ہےیا کینیڈین گلوکارشان مینڈس؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئےآئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں امریکی گلوکارجسٹن بیبرپسند ہے۔‘

تازہ ترین