مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیل کی فوج کے سابق سربراہ اور سابق وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف خوف و ہراس اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لئے پھیلا رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے خلاف کرپشن کے الزامات سے بچنے کے لئے ایران کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں۔