• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں کورونا سے اموات کی شرح میں کمی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گزشتہ اکتوبر کے بعد اس سال مارچ پہلا مہینہ تھا جب اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی کُل اموات میں سب سے بڑی تعداد کورونا کے مریضوں کی نہیں تھی۔ نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران اسکاٹ لینڈ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی فی لاکھ شرح 259 سے کم ہو کر صرف 69 رہ گئی ہے۔ اب کورونا سے زیادہ اموات کی وجہ کینسر، ڈیمنشیا اور سانس وغیرہ کی بیماریاں ہیں۔ مسلسل گیارہویں ہفتہ ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے اور ساتھ ہی کورونا کے نئے ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح صرف 1.3 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد مارچ 2020ء میں ہونے والی پہلی موت کے 13 ماہ بعد 10ہزار سے اوپر چلی گئی تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کورونا کے متعلق لاک ڈائون کی پابندیوں پر ابھی مکمل طور پر عمل کریں کیونکہ اس بات کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے کہ لوگوں کی بداحتیاطی کے باعث صورتحال دوبارہ خرابی کی طرف جاسکتی ہے۔
تازہ ترین