• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کی نرسریاں ختم کی جائیں، بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل (ہارون مرزا)او پی ایف کے سابق چیئرمین اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ نفرت اور تقسیم پیدا کرنے والی نرسریاں ختم کی جائیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیض آباد دھرنے پرعدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوتا اور دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کی ترقی کی بجائے تنزلی کی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے اب بھی اس فیصلے پر عمل راست قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں،شہید ہونے والے سپاہی ہمارے اصل ہیرو ہیں،ریاست اور اداروں نے فیض آباد دھرنے اوراس پر عدالتی فیصلے سے کچھ نہیں سیکھا، قوم دانشمندی کا مظاہرہ کرے اورمعاشرے سے طبقاتی ، رنگ و نسل ،مذہبی اور سیاسی نفرت کوجڑ سے اکھاڑ کر دفن کردے ،اس طرح کی نرسریوں کو ماسٹر مائنڈ سمیت ختم کرنا ہوگا جو نفرت کو جنم دیتی ہیں۔
تازہ ترین