• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا، ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دار الحکومت کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قانون ہاتھ میں لینے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی کے بارے میں لائحہ عمل بنایا گیا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر،ایس ایس پی انو سٹی گیشن عطاء الرحمن، تمام زون کے ایس پیز صاحبان نے شرکت، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اسلام آباد میں سکیورٹی کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو رستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،قانون ہاتھ میں لینے پر سخت ایکشن لیا جائے ۔ شہرمیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین