وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر برائے توانائی حمایت اللّٰہ خان اور معاون خصوصی غزن جمال نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حمایت اللّٰہ خان اور غزن جمال نے اپنے اپنے استعفے وزیراعلیٰ محمود خان بھیج دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مشیر توانائی اور معاون خصوصی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
غزن جمال نے اپنے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ میرے لئے حالات ایسے بنا دیئے گئے کہ میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔
دوسری طرف محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ ضیا اللّٰہ بنگش کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو موصول ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا استعفوں سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔