• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد یونیورسٹی، وزیراعلیٰ سندھ سے 1 درجن بار درخواست کرچکا ہوں، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت نےانہیں حیرت زدہ کردیا ہے۔

اسد عمر نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر طنز و تنقید کے تیر چلادیے اور کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ ان کی ہمت کیسے ہوتی ہے بات کرنے کی؟

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، وہ صرف پریس کانفرنسز میں دوسروں پر تنقید کرتی ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حیدر آباد یونیورسٹی کےلیے ڈھائی سال میں ایک درجن مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے تھک کر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے کہا کہ میری تو یہ سنتے نہیں آپ ہی سندھ حکومت سے درخواست کریں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ آخری مرتبہ کہا گیا کہ ناصر شاہ اس معاملے پر بات کریں گے، جب بھی ہماری بات ہوتی ہے جواب دیا جاتا ہے وہ کل آپ کو فون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ کے پاس سکھر آتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر موٹروے کہیں نظر آتی ہے تو چلتے ہیں ہمیں بھی دکھادیں۔

وفاقی وزیر نے مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے کہا کہ یہ وہی ہیں، جنہوں نے 170 پریس کانفرنسز کرکے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ 1100 ارب میں 700 ارب سندھ حکومت خرچ کررہی ہے۔

تازہ ترین