• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا، علی حسین نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وقار مہدی،حلقہ 249 کے امیدوار عبدلقادر خان مندوخیل، اور مجلس وحدت مسلمین 249کے امیدوار علامہ مبشر حسن، رہنما علی حسین نقوی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ249کے عوام کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ مذکورہ حلقے کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ حلقہ249 کو شہر کا ماڈل حلقہ بنایا جائے گا۔ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پہلے بھی آ چکے ہیں۔حمایت کی یقین دہانی پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شکر گزار ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ وعدہ کرکے علاقوں سے غائب ہونے والوں کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔این اے 249 کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے جو بہت زیادہ نظرانداز ہوا ہے۔مشاورت کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے پیپلزپارٹی کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی و سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔وزیر اعظم عمران خان اعلانات تو کرتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔

تازہ ترین