• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گاہ وزیراعظم کا غریب پرور منصوبہ ہے،صوبائی وزیر سماجی بہبود

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری افطاری کے وقت پناہ گاہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے اور وہاں قیام پذیر مسافروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ امین بیت المال پنجاب ملک اعظم اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن بیورو فاطمہ چدھڑ بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پناہ گاہ وزیراعظم عمران خان کا غریب پرور منصوبہ ہے۔ پناہ گاہوں میں دیگر شہروں سے آنے والوں کی بلا امتیاز خدمت کی جاتی ہے۔
تازہ ترین