• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشین نیوی کی آبدوز 53 فوجیوں سمیت لاپتہ

جکارتہ (جنگ نیوز)انڈونیشیا میں حکام کے مطابق اس لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملکوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتہ ہے۔

تازہ ترین