• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان کا جھانوی کپور کے ساتھ ورک آوٹ

مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے لیے موجود بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے  اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے ایک نئی ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں سارہ اور جھانوی کو ورزش کرتے جبکہ ان کی فٹنس ٹرینر نمرتا پروہت کو ان کے ورک آؤٹ سیشن پر  نظر رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 


ویڈیو کے میں برطانوی گلوکار جسٹن بیبر کا مشہور گانا ’پیچیز‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے مستقل مزاجی سے متعلق لکھا کہ ’آہستہ آہستہ اور مسلسل وقت کے ساتھ چلتے رہیں، اسی طرح آپ میں نکھار آتا ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کچھ دنوں کی چھٹیوں  پر مالدیپ گئی ہوئی ہیں لیکن دونوں نےاپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اور چھٹیوں میں بھی ان دونوں اداکاراؤں نے ورزش کے معمول کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین