• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کی وطن واپسی آج شروع ہوگی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان کی وطن واپسی آج شروع ہو گی۔ زمبابوے سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 10 کھلاڑی وطن واپس آئیں گے۔

ادھر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ٹیسٹ میچز بھی براہِ راست نشر کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی ٹیم کے نام رہی تھی۔

تازہ ترین