جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں راجا ریاض نے انکشاف کیا کہ انہیں خود وزیراعظم نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ڈاکٹر رضوان کو ہٹادیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ شوگر اسکینڈل کیس اب شہزاد اکبر نہیں بلکہ علی ظفر دیکھیں گے۔
جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نے کہا کہ ہم اس نوعیت کے اقدام پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اب ابوبکر کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا ہے۔