• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 میں پریزائیڈنگ آفیسر زخمی


کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سامان کی ترسیل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر پر لوہے کا پول گرگیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج (جی سی ٹی) کے پولنگ اسٹیشن پر سامان منتقلی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر محمد رضوان لوہے کا پول گرنے کے سبب زخمی ہوگئے۔

محمد رضوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کے سر پر زخم آیا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب حلقے میں انتخابی سامان کی ترسیل کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولنگ اسٹیشن پر پہنچائے جانے والے انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔

تازہ ترین