• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل می کی جانب سے رئیل می 8 سیریز متعارف، پری آرڈر کا آغاز

پاکستان کی مشہور موبائل کمپنی ریئل می کی جانب سے پاکستان میں رئیل می 8سیریز کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ Infinite Clarity 108MP رئیل می 8pro اور MediaTek HelioG95 گیمنگ بیسٹ رئیل می 8 کو لائیو لانچ ایونٹ میں متعارف کرایا گیا ۔ جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی ، جن میں مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی، فیشن فوٹوگرافر عظیم ثانی، ٹیکنالوجی ایکسپرٹ بلال منیر، اور مشہور گیمنگ یو ٹیوبر سعد الرحمٰن شامل تھے۔ یہ آن لائن ایونٹ رئیل می کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر لائیونشر کیا گیا۔

رئیل می 8pro 108MPالٹرا کواڈکیمرہ اور جدید فوٹوگرافی ٹیکنالوج سے مزین ہے۔ 6.4انچ Super AMOLEDڈسپلے، 50W سوپر ڈارٹ چارج، 4500mAh بیٹری اور 720G Snapdragon پروسیسر اس کی انفرادیت میں اضافے کا باعث ہیں۔

جبکہ رئیل می 8 میں MediaTek Helio G95پروسیسر، 5000mAh کی بڑی بیٹری اور 30W ڈارٹ چارجنگ کے شاندار فیچرز شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی دوAIot پراڈکٹس ر ئیل می بڈز Q2 اور رئیل می بڈز کلاسک بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

Daraz.pk اور saamaan.pk پر ریئل می 8 سیریز کے پری آرڈرز کی شروعات ہو چکی ہے اور دراز کی ویب سایٹ پر خصوصی ڈسکاونٹ بھی جاری ہے۔رئیل

می 8 پرو -/ 47,999 جبکہ رئیل می 8 -/39,999 روپے کی قمیت میں پری آرڈرپر دستیاب ہیں۔ رئیل می 8Pro 7 مئی تک جبکہ رئیل می8، 4 مئی تک پری آرڈر کے بعد مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین