• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


میوزک دیوانوں کے لئے دنیا بھر میں آج جیز میوزک  کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

انٹرنیشنل جیز ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خصوصی محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں جیز موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں

جیزموسیقی کی عمر جانچنے کا تو کوئی پیمانہ نہیں البتہ میوزک کافی قدیم اور عرصہ دراز سے سنا جانے والا ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے غم اور خوشی کا اظہار کرتے تھے۔

ورلڈ جیز ڈے کو دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو ثقافتی رشتے میں باندھنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

آج کے دن نامور موسیقار اپنی پرفارمنسز پیش کرتے دکھائی دینگے جبکہ دنیا کے کئی ممالک سے جیز میوزیکل بینڈز مختلف شوز میں جلوۂ گر ہونگے۔

موسیقی کے دلدادہ افراد اور جیزمیوزک کے شوقین افراد جیز فنکاروں کی پرفارمنسز کو بے حد پسند کرتے ہیں اور خوب سراہتے ہیں۔