• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔

یہ اجازت وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر پرواز کرنا ہوگی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پروازیں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید