• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے برفانی علاقوں میں برف پگھلتے ہی لوگوں کی آمدورفت شروع


آزاد کشمیر کے برفانی علاقوں میں برف ختم ہونا شروع ہوگئی ہے اور پہاڑوں پر سیاحت کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ چل پڑا ہے اس وقت بھی ایک ایسے ٹریک پر جو پیر چناسی سے وادی سیماری کئ طرف جاتا ہے۔

یہ ٹریک وادی نیلم اور وادی جہلم بلکل بیچوں بیچ لگ بھگ دس ہزار فٹ کی بلندی سے گزرتا ہے آپ کی دائیں جانب وادی جہلم میں بہار کا موسم اپنے جوبن پر نظر آرہا ہے جبکہ بائیں جانب وادی نیلم کے برف سے ڈھکے پہاڑ ابھی تک موسم سرما کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

بیک وقت موسم بہار اور موسم سرما سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آپ کبھی کوہ پیمائی کرتے ہیں تو کبھی خود کو بادلوں کے ہمراہ محو سفر پاتے ہیں۔ 

معدومی کے خطرے سے دوچار کرتے لنگور زمین پر استقبال کرتے ہیں تو فضا میں ہمالیہ کے سفید عقاب خیر مقدم کرتے نظر آتے ہیں۔ 

سفید فالکن نے تو فضا میں ٹھہر کر یوں دیدہ و دل فرش راہ کئے جیسے سلامی پیش کی جا رہی ہو اپریل مئی کے مہینوں میں بدلتے موسموں کا لطف اٹھاتے پرندوں کی ہمراہی انسان کو فطرت کے قریب تر کر دیتی ہے۔