• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرا چی: گلستان جوہر میں 18 سالہ لڑکی کا قتل ورثاء کے متضاد بیانات، معاملہ پراسرار ہوگیا


 کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ  میں 18 سالہ لڑکی دعا کی گولی لگنے سے ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، ورثاء  کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے۔

رات گئے گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ بلوچ گراؤنڈ کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 18 سالہ دعا دختر شاہد جاں بحق اور 9 ماہ کی بچی انوشہ دختر طاہر شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثاء نے واقعے کے بعد متضاد بیانات دیے، ورثاء کی جانب سے پولیس سے عدم تعاون پر معاملہ مشکوک ہو رہا ہے، انہوں نے تاحال مقدمہ درج کروانے کی حامی بھی نہیں بھری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا یا گھر کے باہر، تحقیقات کر رہے ہیں، ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے کیس کے تمام پہلوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید