• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا ۔تھانہ نصیرآبادکو مجاہد حسین نے بتایا کہ رضوان اشرف گاڑی ٹھیک کرنے کے بعد چیک کرنے کے لئے روڈ پر لیکر گیا تو سامنے سے ایک ٹرالر جسکو نامعلوم ڈرائیور نہایت ہی غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور کار کو ٹکر ماری جس سے رضوان اشرف جاں بحق ہو گیا۔ ٹرالر نمبر ٹی ایل ایم 238 کا نامعلوم ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔تھانہ کینٹ کو حافظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ مریڑ حسن سے کامران مارکیٹ آ رہا تھا کہ ایک گاڑی ایل ایچ زیڈ9845 تیز رفتاری سے آئی اور مجھے ٹکر ماری جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین