وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو سپرد خاک کردیا گیا۔
میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں شریف فیملی کے نمایاں افراد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ان کی نماز جنازہ اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں قاری نصیر نے پڑھائی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، حمزہ شہباز، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، امیر مقام، سلمان شہباز نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ دیگر افراد میں عابد شیر علی، بلال یاسین، خواجہ احمد حسان، میاں جاوید لطیف، گوہر اعجاز، روحیل منیر، سہیل ضیاء بٹ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، سہیل ضیاء بٹ، رانا محمد ارشد اور عرفان دولتانہ شامل تھے۔
مرحوم کو انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب بدھو کا آوا کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔