• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پروفیسر نے غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز اسکوئڈ گیم سے تشبیہ دیدی

برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے اسرائیلی فوج کے مظالم پر آواز اٹھا دی، غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز اسکوئڈ گیم (Squid Game) سے تشبیہ دے دی۔

اسرائیلی پروفیسر کا کہنا ہے کہ غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کا انسانی ہمدردی سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ قحط سے فائدہ اٹھانے والی تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مراکز پر ایک قسم کا اسکوئڈ گیم  یا ہنگر گیم (Hunger  Game)کھیلا جاتا ہے، بھوکے شہری خوراک کی تلاش میں جاتے ہیں اور شکار کی طرح گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے مزید کہا کہ ہمارے رہنما انسانی ہمدردی کے زبانی کلامی دعوے کرتے ہیں، ساتھ ہی اسرائیل کو ہتھیار بھی فراہم کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید