پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے اگلے چند روز میں جائزہ لینے کا فیصلہ، ذرائع
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے اگلے چند روز میں جائزہ لینے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے اگلے چند روزمیں جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

‏‏ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی نے پی ایس ایل کےدیگر میچز کے لیے دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا، پاکستان ٹیم کی انٹر نیشنل مصروفیات کی وجہ سے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہے۔


‏ذرائع کے مطابق یو اے ای کا آپشن خارج از امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید