• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنین کی حارث رؤف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران محمد حسنین کی حارث رؤف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں حارث رؤف کو انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، دورانِ انٹرویو حارث رؤف کے عقب میں محمد حسنین کھڑے ہوجاتے ہیں اور ساتھ ازراہِ مذاق چھیڑ چھاڑ شروع کردیتے ہیں۔


پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں حارث کی حالت کو میم کی صورت میں ایسے بیان کیا  کہ ’جب کسی طالب علم کو پرنسپل آفس میں بلاتا ہے اور اس کے دوست اسے کھڑکی سے چھیڑ رہے ہوتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

تازہ ترین