• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو موبائل نے گیمنگ بیسٹ Spark 7Pro لانچ کردیا، Saamaan.pk پر شاندار سیل ریکارڈ قائم

پاکستان کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل پاکستان کی جانب سے اپنی سپارک سیریز کے جدید ترین اسمارٹ فون Spark 7Proکولانچ کر دیا گیا ہے۔ گیمنگ بیسٹ Spark 7Pro کو آفیشل فیسبک پلیٹ فارم پر لائیو لانچ میں متعارف کرایا گیا۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان کی کامیاب ترین ای کامرس ویب سائٹ Saamaan.pk کو اپنا آن لائن سیلز پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔ لائیو سیل کے پہلے ہی گھنٹے میں ریکارڈتوڑ سیل کاشاندار ریکارڈ قائم۔یہ اسمارٹ فونSaamaan.pk پر بالخصوص ڈسکائونٹ پرائس میں دستیاب ہوگا۔

Spark 7Pro میں گیمنگ فیچرکو مذید جدید اور مؤثر بنانے کے لئے MediaTek Helio G80 پروسیسر سے مزین کیا گیا ہے، ساتھ ہی 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ اور شاندار کیمرہ رزلٹ کے لئے 48MP کا کیمرہ بھی اس اسمارٹ فون کی خصوصیات میں شامل ہے۔ 6.6 انچ کی ڈاٹ ان ڈسپلے اسکرین کے ساتھ ساتھ گیمنگ پرفارمنس کو مذید ابھارنے کے لئے 5000mAh کی بڑی بیٹری 4+64GB کی اسٹو ریج بھی اس اسمارٹ فون میں فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس اسمارٹ فو ن کی قیمت 21,999/- مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ Saamaan.pk پر Spark 7Pro محض20,999/- روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے ایک شاندار آفر کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس سیل پرSpark 7Pro خریدنے کے ساتھ ٹیکنو موبائل کی جانب سے فری ٹیکنو ہیڈ فونز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ سیل 3مئی سے7مئی تک جاری رہے گی۔

تاہم اس سیل کے بعد یہ اسمارٹ فون ریٹیل مارکیٹ میں بھی ڈسکائونٹ پرائس میں دستیاب ہوگا۔صارفین کے لئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ریٹیل مارکیٹ سے اس اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک مسٹری باکس ملے گا ،جس کے ذریعے صارفین 1000 LEDs کی شاندار قرع اندازی میں شامل ہو کر LED جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین