• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کا لاہور میں آج اسٹریٹ موومنٹ نکالنے کا اعلان

تصویر، فیس بک، سہیل آفریدی
تصویر، فیس بک، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی میں لاہور میں آج شام اسٹریٹ موومنٹ نکالنے کا اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ کل کسی کال کے بغیر عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پنجاب پولیس نے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کیے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں موجود ہوں، شام 5 بجےاسٹریٹ موومنٹ کے لیے نکلیں گے، جہاں ہم جا رہے تھے وہاں کی لائٹس بند کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپس بند کرائے، گاڑیوں کو پیٹرول دینے سے روکا گیا، قیام کی جگہ سے ٹینٹ اکھاڑے گئے، کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرکے قیدی وین میں بٹھایا، میں احتجاجاً پولیس وین پر کھڑا رہا، کہا گیا کارکنان کو چھوڑیں گے مگر رہا نہ کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مجھے بغیر سیکیورٹی 15 منٹ لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، بیچ راستے میں چھوڑ دیا گیا، یہ بڑا سیکیورٹی رسک تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی تھریٹ نہیں بلکہ سیکیورٹی سے ہی خطرہ ہے، پنجاب پولیس کو سیاسی بنا کر زہریلا کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید