• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 198 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 108 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 397 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 84 ہزار 172 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 107 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 12 ہزار 522 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 809 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 680 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 691 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 728 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 497 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 77 ہزار 65 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 699 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 900 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 240 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 583 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 494 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 1 لاکھ 80 ہزار 985 شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،جبکہ اب تک 31 لاکھ 50 ہزار 122 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین