• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، پولیس اور بس اڈے کے ملازمین اور ڈرائیورز کے درمیان جھگڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ میں بس اڈے پولیس اور بس اڈے کے ملازمین اور ڈرائیورز کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ چلائی جارہی تھی ، مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے شیلنگ کی ، پولیس نے موقع سے11 بسیں ضبط جبکہ ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ،پویس کے مطابق جمعہ کی صبح کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی نفری انٹر سٹی بس اڈے پر پہنچی توملازمین و ڈرائیورز نے پولیس کا گھیراؤ کرلیا جس پر مزید نفری طلب کی گئی، ڈرائیورز نے بسیں چلانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انھیں منع کیا ، نہ ماننے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی جس کے باعث پولیس نے شیلنگ کی اور مظاہرین منتشر کردیا پو یس کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کے الزام میںایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر 11 بسیںبھی ضبط کرلی ہیں۔

تازہ ترین