برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زملط نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ یروشلم میں ظلم کر رہا ہے، اس نے 9 بچوں سمیت کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جس کی مذمت کرنی چاہیے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی میزبان نے ان سے مسلسل سوال کیا کہ کیا وہ حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کریں گے۔
اس پر فلسطینی سفیر نے کہا کہ اپنے وقار کے لیے ردعمل ظاہر کیا جائے تو اس کی مذمت کے بجائے اصل جارح کی مذمت کرنی چاہیے۔