کراچی(جنگ نیوز)امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کےبچوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین کو بھی سکھ کا سانس مل جائیگا۔