• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور پاکستانی کھلاڑی بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہم آواز

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ملک کے نامور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کردی اور دنیا سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ قومی خواتین بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزاد نے کہا کہ دنیا پہلے ہی کورونا کا شکار ہے ایسے میں اسرائیلی جارحیت افسوس ناک ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان، سمیع اللہ، اصلاح الدین نے بھی کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کاقتل عام بند کیا جائے۔ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور جان شیر خان نے اسرائیلی ظلم کو روکنے کے لئے عالم اسلام سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ ٹیبل ٹینس کی قومی چیمپئن شبنم بلال نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔ خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ دنیا فلسطین پر توجہ دے اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔ معرو ف ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فلسطین کے لئے آگے آنا ہوگا، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو اب حل ہوجانا چاہئے،ظلم کی بھی حد ہوتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید